سٹی 42 : سوئی سدرن گیس کی جانب سے عید الاضٰحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار جاری کردیے گئے ۔
سوئی سدرن گیس اپنے معزز صارفین کو عید الاضٰحی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہے۔
سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لئے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق جمعہ 6 جون کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی۔ عید کے پہلے دن ہفتہ 7 جون گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی،عید کے پہلے دن 5 بجے کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ عید کے دوسرے دن اتوار 8 جون کو سارا دن گیس کی بندش نہیں ہوگی ۔
جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو رات 12 بجے تک تما دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی ۔ منگل 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات کار بحال ہوجائیں گے۔