ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں دوڑیں گی

 لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں دوڑیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 600 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں دوڑیں گی،یہ بسیں ابتدائی طور پر لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور گجرات میں چلائی جائیں گی،برقی بسوں کی آمدسےصوبے میں ٹریفک اورآلودگی میں خاطرخواہ کمی متوقع ہے۔

شہری بین الاقوامی معیار کے آرام دہ سفر سے مستفید ہو سکیں گے،پنجاب کابینہ نے بسوں کے لئے باقاعدہ منظوری دے دی،اس سے قبل لاہور میں بھی الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔
لاہور میں چینی کمپنی یوٹونگ کی 27 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔