سعید احمد:عید الاضحی میں ایک روز باقی ،پردیسیوں نے آبائی علاقوں کی روانگی کیلئے ریلوے سٹیشن کا رخ کر لیا۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر پردیسیوں کی امد اور روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور سے کراچی ،ملتان ،،پشاور ،کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں میں بکنگ 100فیصد مکمل کر لی۔ایڈوانس بکنگ کروانے والے مسافر اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہونے لگے۔بروقت بکنگ نہ کرانے والے مسافر ٹکٹوں کیلئے دربدر ہونے لگے۔
مسافروں نے وزیر ریلوے سے مزید ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کر دیا۔