جناح ہاؤس حملہ: شرپسندوں کا ایک اور سرغنہ بے نقاب، ہوشربا انکشاف

Jinnah House Case another accused arrested, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملے میں ملوث شرپسندوں کا ایک اور مرکزی سرغنہ بے نقاب ہو گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہوشربا انکشافات کئےہیں۔

 جناح ہاؤس لاہور حملے کے مرکزی شرپسندوں میں علی رضا اوکاڑہ سے حملہ کرنے آیا۔ قانون کی گرفت میں آ کر جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ میں شریک مرکزی شرپسند نےہوشربا انکشاف کر دیئے۔

 علی رضا نے کہا کہ ’’چیئر مین پی ٹی آئی کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں، 9 مئی کو جب عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تو پہلے سے ہی طے شدہ پلان کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، منصوبہ زمان پارک میں طے کیا گیا تھا،  ملزم نے بتایا کہ منصوبے میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جن میں حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے، ہم ان کے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے‘‘۔