شہباز حکومت کے فیصلوں پر پرویزالٰہی کا اظہار تشویش، بڑی بات کہہ دی

Ch pervaz Elahi Meeting
کیپشن: Ch pervaz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کے لئےپریشانی کا باعث ہے، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔
 سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے سونیا علی رضا ایم پی اے نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا، کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

یہ پیسے تو بجٹ میں پہلے ہی مختص ہوتے ہیں اب یہ پیسے صرف ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی شہرت کے لئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer