ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گیا

غریب ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   ایک  غریب ماہی گیر کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی۔ رواں  ہفتے    پکڑی  جانی  والی  یہ  تیسری  قیمتی  مچھلی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہہو گئی ،  ایک غریب ماہی گیر  کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی ، سوا مچھلی جیونی کی منڈی میں  6لاکھ76 ہزارروپےمیں نیلام ہوئی۔ رواں ہفتے میں جیونی سےپکڑی جانی والی یہ تیسری قیمتی مچھلی ہے ، اس سےپہلے  30مئی کو بھی ایک مچھیرے کے جال میں ایک  قیمتی  48  کلو  وزنی سوا  مچھلی   پھنسی تھی ، جو  86  لاکھ  40  ہزار  میں  نیلام ہوئی تھی۔  چند  روز  پہلے  بھی  ایک سوا مچھلی  پکڑی  گئی  جو   7  لاکھ سے زائد  میں  فروخت ہوئی۔

یاد  رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بہت  بڑی تعداد میں  پائی جاتی ہیں، اور  وہاں کے مقامی ماہی گیر اکثر  ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں  جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔ مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کے شکار  کے صرف 2   مہینے ہوتے ہیں اس لیئے اس کو پکڑنے کے لیئے بہت  مشقت کرنی پڑتی ہے۔