ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہی چاولہ کو فائیو جی ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست دینا مہنگاپڑگیا

Delhi HC dismisses Juhi Chawla's petition against 5G
کیپشن: Delhi HC dismisses Juhi Chawla's petition against 5G
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دہلی ہائیکورٹ نے بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی  انڈیا میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت کے لیے ایک اقدام قرار دے دیا، جوہی چاولہ پر 20 لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نےاپنےفیصلے میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مقدمہ ذاتی تشہیر کے لیے دائر کیا گیا۔ جوہی چاولہ نے کیس کی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر لنک شیئر کیےجس سے معاملات خراب ہوئے۔

عدالت نےپولیس کو حکم دیا کہ سوشل میڈیا پر اس کیس سے متعلق خلل پیدا کرنے والوں کی شناخت  اور قانونی کارروائی کی جائے،

واضح رہے کہ جوہی چاولہ نے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

درخواست گزاروں میں جوہی چاولہ کے علاوہ وریش ملک اور ٹینا واچانی بھی شامل ہیں۔

اس درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے فائیو جی نیٹ ورکس کی تنصیب سےمتعلق جن منصوبوں کا اعلان کیا ہے اُن کے انسانوں اور ماحول پرسنگین اور ناقابل تلافی اثرات مرتب ہوں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)

درخواست میں کہا گیاتھا کہ عدالت سرکاری ایجنسیوں کوتحقیقات کاحکم دے اورمعلوم کیاجائے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے انسانی صحت پر کس قسم کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

دوران سماعت جوہی چاولہ کی فلموں کے گانوں پر سوشل میڈیا پر ردعمل بھی دیکھنے میں آیا۔

انڈین کامیڈین کنال کمرا نے لکھا کہ  ’جوہی چاولہ کے گانوں کو انڈین عدلیہ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ قرار دیا جائے گا۔‘