روٹی اور نان کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ؟؟

روٹی اور نان کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) نان روٹی ایسوسی ایشن بھی قیمتوں میں اضافہ کیلئے میدان میں آگئی، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں 10 جون سے اضافے کا اعلان کر دیا، صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کہتے ہیں اگر سستا آٹا فراہم نہ کیا گیا تو 10 جون سے سادہ روٹی 10 روپے،سادہ نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ فلور ملزمالکان نے آٹے کی ایک بوری کی قیمت میں800روپے اور فائن کی بوری کی قیمت میں1000روپے کا اضافہ کردیا ہے لیکن حکومت نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کر تے ہوئے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے پر کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ نان بائیوں کے بار بار مطالبے کے باوجود آٹے اورفائن کی قیمتوں میں نہ کمی کرائی گئی اورنہ ہی روٹی کی قیمت پر نظر ثانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نان بائیو کے لئے پرانی قیمتوں پر نان اور روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اگر حکومت نے فائن اور آٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہ کروائیں تو 10 جون سے نان بائی ساہ نان 15روپے فی عدد اور سادہ روٹی 10رروپے فی عدد فروخت کریں گے۔

دوسری جانب نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کو روکنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سرگرم ہو گئے ، کہتے ہیں کہ بلاجوازاضافہ کسی صورت برداشت نہیں ہو سکتا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نان روٹی کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نان روٹی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کروں گا، نان روٹی کی مقرر کردہ قیمت میں دستیابی کے لیے ضروری انتظامی اقدامات کئے جائیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی نان روٹی کی قیمت میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے جبکہ انتظامی افسران قیمت پر کڑی نظر رکھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer