ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پروپیگنڈے سے حقیقت نہیں بدلے گی، خواجہ آصف کا مودی پر سخت ردعمل

بھارتی پروپیگنڈے سے حقیقت نہیں بدلے گی، خواجہ آصف کا مودی پر سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ذاتی حملے یا انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اندرون اور بیرون ملک اپنی گرتی ہوئی ساکھ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی بھی مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔ ان کے بقول بعض اعزازات مصنوعی طور پر تخلیق کیے گئے یا خودساختہ تشہیری مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مودی کو عالمی مدبر رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مستند جریدے دی گارڈین نے بھی اپنی رپورٹ میں مودی کو ملنے والے اعزازات کی شفافیت اور ساکھ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کے مطابق بیرون ملک سے مصنوعی تعریف حاصل کرنے کی کوششیں دراصل بھارت میں کمزور ہوتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوشش ہیں۔