ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی میں مسافر ویگن الٹ گئی، 5 افراد شدید زخمی

سبی میں مسافر ویگن الٹ گئی، 5 افراد شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سبی میں جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن ڈمبولی کے مقام پر رکشے سے ٹکرانے کے بعد تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس سروس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔