ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، قیدیوں کے اہلخانہ کیلئے موبائل ایپ متعارف

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، قیدیوں کے اہلخانہ کیلئے موبائل ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ۔

 حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے قیدیوں سے ملاقات کے لیے وقت طے کر سکیں گے۔

 حکام کے مطابق نئی ایپ کا مقصد جیلوں میں آنے والے شہریوں کو جدید اور آسان سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ملاقات کے لیے طویل انتظار اور غیر ضروری رش سے بچا جا سکے۔

 ایپ کے ذریعے شہری اپنی سہولت کے مطابق ملاقات کا وقت مقرر کر سکیں گے،جس سے جیلوں میں ملاقات کے نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔