ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بارش کے پانی کے حوالے سے الزامات پر ردعمل آگیا

 پنجاب حکومت کا بارش کے پانی کے حوالے سے الزامات پر ردعمل آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : ترجمان پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کے لاہور میں بارش کے پانی کے حوالے سے الزامات پر ردعمل سامنے آگئے ۔

 ترجمان حکومت پنجاب  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے نگران حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نگران حکومت کے بر وقت اقدامات کی بدولت بارشوں سے نقصان نہ ہونے کے برابر ہے۔نگران حکومت نے بارشوں کی پیش بندی کرتے ہوئے فروری سے جون تک تین مرتبہ نہروں اور نالوں کی صفائی کروائی تھی ۔آج کی291 ملی میٹر بارش لاہور کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے جولائی کے مہینے میں اتنی بارش ایک دہائی پہلے ہوئی تھی۔ تاہم چند گھنٹوں میں لاہور کی تمام بڑی شاہراہوں اور انڈرپاسز سے بارش کا پانی نکال دیا گیا۔ مزید دو گھنٹوں میں لاہور کے تمام نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔ نگران وزیراعلی سید محسن نقوی خود نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صوبائی وزراء بھی مختلف علاقوں میں بارش کا پانی نکالنے کی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔