ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وحدت کالونی، نجی ہسپتال میں  کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق 

Wahadat colony,man died,due to current,City42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)وحدت کالونی کے علاقے میں نجی ہسپتال کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ہسپتال انتظامہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق مزمل طیبب نوبل ہسپتال کے باہر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا،ہسپتال کے باہر نصب واٹر موٹر میں کرنٹ آنے سے پانی میں کرنٹ آیا۔پولیس کے مطابق مزمل کو جناح اسپتال منتقل کیا مگر وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے مزمل نوبل ہسپتال کے قریب گلی میں رہائش پذیر تھا جسکے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔