اس سال کراچی پورٹ پر  4 کروڑ 18 لاکھ ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گئی

Cargo Handling at Karachi Port during this fiscal year was 41.8 million tons, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان; مالی سال 2022-23 کے اختتام پر کراچی بندرگارہ کی کارگو ہنڈلنگ میں مجموعی طور پر درآمدات اور برآمدات کی ہنڈلنگ 4 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔

 تفصیلات کے مطابق اس دوران مختلف جہازوں کی بندرگاہ پر ہینڈلنگ کی گئی جن میں 905 کنٹینرز، 161 بلک کارگو، 165 جنرل کارگو اور 406 آئل ٹینکر جہاز شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیے: سرکاری قیمتوں پر مرغی فروخت نہیں ہو سکتی،پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن

 رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں کراچی پورٹ پر خشک درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ 3.06 کروڑ ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال یہی ہینڈلنگ 3.66 کروڑ ٹن تھی، اس دوران لیکویڈ بلک کارگو کی درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ 1.12 کروڑ ٹن رہی جبکہ پچھلے مالی سال لیکویڈ کارگو کی ہینڈلنگ 1.50 کروڑ ٹن تھی۔