ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ ، سیاسی رہنما 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 جناح ہاؤس حملہ ، سیاسی رہنما 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما روبینہ جمیل کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔
 سیاسی رہنما روبینہ جمیل کو پولیس نے جیل سے طلبی لگوا کر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔تفتیشی افسر نے کہا ملزمہ روبینہ جمیل جناح ہاؤس حملہ میں ملوث ہیں۔ ملزمہ کا بائیو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے روبینہ جمیل کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا اور ملزمہ کو 8 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔