لاہور میں ڈینگی کاممکنہ خطرہ .۔۔ محکمہ صحت متحرک۔۔

 لاہور میں ڈینگی کاممکنہ خطرہ .۔۔ محکمہ صحت متحرک۔۔
کیپشن: anti-dengue activities
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ڈینگی کاممکنہ خطرہ ...صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کاضلعی انتظامیہ کوانسدادڈینگی سرگرمیاں تیزکرنے کا حکم۔
  تفصیلات کےمطابق  وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض ملک،سی ای اوایل ڈبلیوایم سی، ڈاکٹرسومیہ،ڈاکٹروسیم،ڈی جی پی ایچ اے ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے دوران لاہورمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کے حوالہ سے انتظامیہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔اس موقع پرمحکمہ صحت کو تین شہروں لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں تین ماہ کیلئے عارضی طورپرسینٹری پٹرول کوکنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  لاہورمیں ڈینگی پرقابوپاناہوگا،تمام متعلقہ ادارےلاہورمیں ڈینگی کےمکمل خاتمےکیلئے متحرک کرداراداکریں،ڈینگی لارواکی تلفی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔