عید الاضحٰی 20 جولائی کو ہوگی؛ اعلان کر دیا گیا

عید الاضحٰی 20 جولائی کو ہوگی؛ اعلان کر دیا گیا
کیپشن: Eid al-Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الاضحیٰ  کی آمد آمد ہے جس حوالے سے دنیا بھر کے مسلمان قربانی کاجانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کئے ہوئے ہیں، عیدالاضحیٰ رواں ماہ کس تاریخ کو ہوگی اس سے متعلق اعلان کردیا گیا، ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ  عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اپنا مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ منانے کے تیاریوں میں مشغول نظر آرہے ہیں اس سلسلہ میں قربانی کے لئے جانوروں کے لئے مویشی میڈیاں سج چکی ہیں، عید الاضحیٰ اس بار کس تاریخ کو منائی جائے گی، اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ  عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔

مزید پڑھئے: عید الاضحیٰ سے متعلق ماہرین فلکیات کی اہم پیشگوئی

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ  اس سال ذی قعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا،سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا، سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسندکا کہنا ہےکہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا اور 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا جس سے ظاہر ہے کہ ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اورعید الاضحی 20 جولائی کوہونے کا قوی امکان ہے۔ 
 
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer