ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ بیچنے خریدنےوالو ہوشیار خبردار ، پولیس نے آن لائن جال بنا لیا

اسلحہ بیچنے خریدنےوالو ہوشیار خبردار ، پولیس نے آن لائن جال بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس کا اسلحہ بیچنے والوں کے لیے موبائل ایپ بنانے کا فیصلہ، موبائل ایپ سے اسلحہ بیچنے اور خریدنے والے کا ریکارڈ پولیس کے پاس پہنچ جائے گا۔

شہر میں قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے لیے ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  گولی پستول  یا بندوق جو بھی بکے گی آن لائن دیکھی جا سکے گی،  موبائل ایپ اسلحہ ڈیلروں کو دی جائے گی،  تمام اسلحہ ڈیلر موبائل ایپ پر اسلحہ کی فروخت کرنے والے کا ریکارڈ مرتب کریں گے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ آن لائن ایپ سے پولیس کو فوری پتہ چل جائے گا کہ اسلحہ کس نے خریدا،  اسلحہ کا ریکارڈ موبائل ایپ میں نہ دینے والے اسلحہ ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اسلحہ کی خریدو فروخت کو کنٹرول کر کے کرائم پر بھی کنٹرول ہو سکے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer