ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظلم کی نئی داستان، 11 افراد کی لاہور کی رہائشی خاتون سے اجتماعی زیادتی

ظلم کی نئی داستان، 11 افراد کی لاہور کی رہائشی خاتون سے اجتماعی زیادتی
کیپشن: Gang Rape in Kasur
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون کو پولیس ملازم سمیت 11افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور 50ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔

کماہاں لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس گاؤں سیر کیلئے آئی تھی، اس پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر آچکی ہے، باغ کا مالی بھی ملزمان میں شامل ہے جس نے خود بھی زیادتی کی اور دیگر ساتھیوں کو بھی بلوا کر زیادتی کروائی۔

متاثرہ خاتون جب تھانہ شیخم پہنچی تو سب انسپکٹر رضوان نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے تھانے سے بھگا دیا اور دوبارہ تھانے آنے پر الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی، ڈی پی او قصور عمران کشور نے معاملہ پر سب انسپکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ،11میں سے 4ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer