ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنماء عابد شیر علی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Abid sher Ali
کیپشن: Abid sher Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں ، عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹ میں اہلیہ کے انتقال کی خبر شیئر کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر عابد شیر علی نے لکھا  ہے کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔،عابد شیر علی کی اہلیہ کو دل کادورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ  انتقال  کر گئیں، وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی سابق دور میں پانی و بجلی کے وزیر رہ چکے ہیں۔ عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔