ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر پکڑا تو اس نے کیا جواب دیا؟

man arrested file photo
کیپشن: man arrested file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاہور پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر گھومنے والا شخص گرفتار کرلیا۔مقدمہ درج تفتیش شروع کردی ۔

فیصل آباد کے رہنے والے حبیب ا لرحمان نامی شخص سے بیجز اور یونیفارم برآمد کر کےتفتیش شروع کردی گئی،تھانہ ٹبی سٹی میں کومبنگ آپریشن کے دوران شک پرپولیس نے ایک شخص کو روکا تو حساس ادارے کا یونیفارم پہنے ہوئے خود کو میجر ظاہر کرتا اورپولیس پر رُعب جھارتا رہا ۔

جعلی افسر سے پولیس نے چند سوالات کئے تو اسکا پول کھل گیا اور جعلی میجر زیادہ دیر تک تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر پولیس نے اُسے متعلقہ تھانہ ٹبی سٹی منتقل کردیا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ عام شہری ہے اور حساس ادارے کا یونیفارم پہن کر گھومنا پھرنااُسے اچھا لگتا ہے اور یہ روز کا معمول ہے ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کےملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔