ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ  تیزی، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ  تیزی، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 092 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔