(جنید ریاض)ایک دن سکول ، آگے پھر تین چھٹیاں، ہفتہ ،اتوار ، پیر کے روز چھٹی،ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا سلسلہ 15 جنوری تک رہے گا۔
موسم سرما کی چھٹیاں ختم ، سکول معمول کے مطابق جمعہ سے کھلیں گے۔ جمعہ کے روز صرف ایک دن سکول جانا ہوگا ، آگے پھر تین چھٹیاں ہونگی ہفتہ ،اتوار ، پیر کے روز چھٹیاں برقرار رہیں گے۔ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا سلسلہ 15 جنوری تک برقرار رہے گا۔
دوسری جانب پنجاب سیکریٹری سکولز ایجوکیشن غلام فریدکا کہناتھا کہ لاہور میں سکولوں کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی ہے۔سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔تمام سکول معمول کے مطابق مقررہ وقت پر کھلیں گے۔سکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں۔