ویب ڈیسک : انسان اور پالتو جانوروں کے درمیان محبت کا رشتہ ازل سے قائم چلا آ رہا ہے، اس رشتے میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے ، لیکن کچھ لوگوں کا جانوروں سے پیار اپنی انتہا کو چھو رہا ہوتا ہے اور وہ اپنی ہر چیز ان پر قربان کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی تصویر اور خبر کے مطابق ایک ترک خاتون صالحہ جکلی نے اپنے گھر کا باغ آوارہ جانوروں کے لئے کھول دیا۔اس کی دریا دلی کی وجہ سے گلی محلے میں پھرنے والے آوارہ کتے اور بلیوں کو باغ میں پناہ مل گئی، جس سے تمام جانور بڑے خوش ہیں ۔خاتون اپنے قیمتی وقت کا زیادہ حصہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے علاوہ ان کے علاج پر بھی صرف کر رہی ہیں۔
ترکی: ترک خاتون صالحہ جکلی نے اپنے گھر کا باغ آوارہ جانوروں کے لئے کھول دیا
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) January 4, 2022
گلی محلے میں پھرنے والے کتے اور بلیوں کو باغ میں پناہ مل گئی، خاتون جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کا علاج بھی کر رہی ہیں#Turkey #StrayAnimals #Garden pic.twitter.com/XHZdueUqbt