ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’فخر ہے وزیراعظم کرپشن کیخلاف لڑ رہے ہیں‘‘

’’فخر ہے وزیراعظم کرپشن کیخلاف لڑ رہے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ کالج برائے خواتین میں تقریب تقسیم انعامات، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے، زرتاج گل کا کہنا ہے کہ فنی تعلیم کو فروغ دے کر ملک ترقی کا سفر طے کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پر واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ہونے والی تقریب میں ٹیوٹا کے زونل مینجر سنٹرل مصطفی کمال پاشا، ڈسٹرکٹ مینجر لاہور راؤ کاشف علی، ڈسٹرکٹ مینجر یونس شاکر اور ڈسٹرکٹ مینجر خرم شفیق چوہدری نے شرکت کی۔

زرتاج گل نے ٹیوٹا کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم 120 پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور ہنرمندی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ملک میں ڈیڑھ کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جنہیں سکول لائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف کام کرنے پر انہیں فخر ہے، ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔