ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ کشمیر : پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد

یومِ کشمیر : پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : یومِ کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت مسلم لیگ ق لاہور کے صدر میاں وحید احمد نے کی۔ ریلی میں ایم پی اے ثمرین تاج چوہدری عرفان، محمد اشرف چوہدری، شہزاد چیمہ، پرویز مائیکل، عادل وسیم،، اور نوید شاہ،  سعید مغل اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

 میاں وحید نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی، مقررین نے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ اس کے علاو ہ چودھری عرفان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔ 

ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔