لاہور اور کشمیری برادری

لاہور اور کشمیری برادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) دنیا بھر کی طرح لاہور میں بسنے والے کشمیری بھی اپنے بھائیوں پر ہونے والے مظالم پرافسردہ ہیں،عالمی طاقتوں سمیت حکومت سے کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کا شدید مطالبہ کررہے ہیں۔ 
لاہور شہر میں بسنے والی دو بڑی برادریوں میں ایک کشمیری برادری ہے  جو بظاہر تو اپنے خاندانوں کیساتھ لاہور شہر میں سکونت پذیر ہیں لیکن ان کے دل آج بھی کشمیرمیں ہیں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر تڑپ رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے ممبراسمبلی غلام محی الدین دیوان جن کے والد انیس سو سینتالیس میں پاکستان میں آبسے لیکن آدھے سے زیادہ خاندان آج بھی سری نگر میں ہے اور بھارتی مظالم سہہ رہا ہے۔غلام محی الدین دیوان کے مطابق چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا خاندان والوں سے بات نہیں ہوپائی۔
چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بھی کشمیری ہیں جن کے مطابق کشمیر جنت کا ٹکڑا ہے وہ بھی اس امید پر ہیں کہ ایک دن کشمیر آزاد ہوگا اور وہاں جائیں گے۔ سینئرصحافی اور کالم نگار توفیق بٹ کے مطابق ان کے نانا اور دو ماموں کشمیرکیلئے شہید ہوچکے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے حکومتی اقدامات تاحال ناکافی ہیں۔
کشمیری برادری لاہور کو کشمیریوں کا شہر بھی تصور کرتی ہے۔ یہاں بسنے والے کشمیری آج بھی اس امید پر ہیں کہ ایک دن کشمیر آزاد ہوگا اور یہ اپنے بزرگوں کی نشانیاں دیکھنے کشمیر جائیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔