ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر ریلی کا مقام تبدیل کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر ریلی کا مقام تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمراسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام، مسلم لیگ( ن) اب مال روڈ کی بجائے  ایوان اقبال سٹاک ایکسچینج کے قریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر ہمارے پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی، ہر صورت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، طویل مذاکرت کے دوران(ن)لیگ چیئرنگ کراس میں کیمپ ختم نہ کرنے پر بضد رہی جبکہ انتظامیہ اور پولیس حکام نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ آج ہر صورت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لیگی کارکن جمع ہوں گے، حکومت اور انتظامیہ مسلم لیگ (ن) اور کشمیریوں کے لازوال رشتوں میں دراڑ نہیں ڈال سکتی جبکہ یوم کشمیر کے موقع پر کوئی سیاسی تنازع نہیں چاہتے اس لئے ہم نے مقام تبدیل کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer