مال روڈ کی تاریخی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے دوبارہ سروے کا حکم

مال روڈ کی تاریخی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے دوبارہ سروے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات، مال روڈ پرتاریخی عمارتوں کے دوبارہ سروے اور بیوٹیفیکیشن آف لاہورکمیٹی ختم کرکے نئی کمیٹی بنانےکاحکم دے دیا گیا۔

مال روڈ کی تاریخی عمارتوں کی بحالی اورتعمیر و مرمت کے حوالے سے سینئروزیرعبدالعلیم خان نےضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری کیں کہ تاریخی عمارتوں کا دوبارہ سروے کیا جائے۔ مال روڈ کی ہرعمارت کوتاریخی قرارنہ دیا جائے بلکہ صرف تاریخی ورثے کی حامل عمارت کو ہی فہرست میں شامل کیا جائے۔ سینئروزیر نے بیوٹیفیکیشن آف لاہور کمیٹی کوختم کرنےکا بھی عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی کمیٹی بناکرورثے کومحفوظ بنانے کے حوالے سےحکمت عملی ترتیب دی جائے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تین تین سال بعد اجلاس بلانے والی کمیٹی کی کاکرکردگی سب پر عیاں ہے، ضلعی انتظامیہ کی موجودہ فہرست کے مطابق مال روڈ پر75 عمارتوں کو لاہور کا ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer