عابد چودھری: کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی،جعلی خاتون ڈاکٹرجنرل ہسپتال سےگرفتار، ملزمہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹربن کرعوام سےرشوت وصول کررہی تھی۔
اےایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ ریکارڈچیک کرنےپرپتاچلاکہ ملزم سونیابی بی ڈاکٹرنہیں ہے، ملزمہ سونیابی بی چک منگلامیرپورخاص کی رہائشی ہے۔
ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے علاقہ میں بھی اپناتعارف بطورڈاکٹرکرواتی تھی،ابتک ملزمہ ڈاکٹربن کرشہریوں سےہزاروں روپےبٹور چکی، ملزمہ خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے۔