ڈینگی مچھر کے وار جاری، 52 نئے مریض رپورٹ

ڈینگی مچھر کے وار جاری، 52 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ڈینگی مچھر کے وار نہ تھم سکے،شہر بھر میں وائرس کے 52 نئے مریض رپورٹ،بخار میں مبتلا 91 مریض بدستور زیر علاج۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس موسم بدلنے کے باوجود نہ تھم سکا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 52 نئے مریض رپورٹ ہوگئے ہیں۔ ڈینگی بخار میں مبتلا 91 مریض بدستور سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

شہر میں مچھروں کی افزائش جاری ہے اور مزید 244 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہو ا جسے تلف کر دیا گیا ۔