سیالکوٹ واقعہ؛ پرانتھا کمارا کی میت سری لنکن سفیر کے حوالے

Priyantha Kumara's dead body handed over
کیپشن: Priyantha Kumara's dead body
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے پرانتھا کمارا کی ہلاکت کا معاملہ,مقتول کی میت قانونی کارروائی کے بعد سری لنکن سفیر کے حوالے کر دی گئی.
مقتول پرانتھا کمارا کی میت ڈیفنس موڑ کے قریب واقع عادل ہسپتال میں رکھی گئی تھی ۔جو ہفتہ کی رات پولیس کی نگرانی میں سیالکوٹ سے لاہور منتقل کی گئی تھی۔ اتوار کی رات مقتول کی میت قانونی کارروائی کے بعد ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی نگرانی میں سری لنکن سفیر کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کی میت بذریعہ ہوائی جہاز سری لنکا روانہ کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ وقوعہ کے وقت لیدر فیکٹری میں رنگ روغن کا کام جاری تھا، سری لنکن منیجر نے صبح 10 بج کر28 منٹ پردیوارپر لگے کچھ پوسٹرز اتارے تو اس دوران فیکٹری منیجر اور ملازمین میں معمولی تنازع ہوا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ فیکٹری منیجر زبان سے نا آشنا تھا جس وجہ سے اسے کچھ مشکلات درپیش تھیں تاہم فیکٹری مالکان نے ملازمین کےساتھ تنازع حل کرایا اور فیکٹری منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی لیکن کچھ ملازمین نے بعد میں دیگر افراد کو اشتعال دلایا جس پر بعض ملازمین نے منیجر کو مارنا شروع کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer