ہسپتالوں کیلئے 2 ارب کی گرانٹ لٹک گئی، علاج معالجہ متاثر

Hospitals funds issue
کیپشن: Hospitals funds issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری) سرکاری ہسپتال خصوصی فنڈز سے محروم، حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کو 2 ارب روپے دینے کا اعلان کیا مگر ایک روپیہ بھی نہ دیا۔

 ٹیچنگ ہسپتالوں نے کورونا وبا کے خاتمے کیلئے اپنے فنڈز خرچ کر ڈالے جس سے  دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج متاثر ہوگیا مریض ادویات اور سرنج بھی خود خریدنے پر مجبور ہوگئے، کورونا کیساتھ ساتھ ڈینگی وبا کیلئے بھی ٹیچنگ ہسپتالوں کوخصوصی فنڈزنہ مل سکے۔ کورونا کی چوتھی لہر ختم ہونے کے قریب ہے لیکن سرکاری ہسپتال بدستور کورونا کے علاج معالجے کیلئے حکومت کے اعلان کردہ خصوصی فنڈز سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جو فنڈز فراہم بھی کئے ان سے صرف کورونا ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوسکی۔ کورونا کے بعد ڈینگی وبا کے علاج معالجے کیلئے بھی حکومت نے خصوصی فنڈز ہسپتالوں کو مہیا نہیں کیے، کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی بھی اب سرکاری ہسپتالوں کے خزانے پر بوجھ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer