عثمان خادم :تحریک انصاف کی ریلیاں ناکام ہوگئیں کچھ ارکان اسمبلی اور ورکرز گرفتار ہوئے
پارٹی قیادت کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہی ،پی ٹی آئی لاہور تنظیم بھی احتجاج کا اعلان کرکے غائب ہوگئی،پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی اور متحرک ورکرز گرفتار ہوئے
پائن ایونیو میں ریلی نکالنے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین الدین گرفتار ہوئے ،ارکان اسمبلی میجر (ر) اقبال خٹک ،فرخ جاوید مون ،سردار ندیم صادق، امین اللہ خان، شعیب امیر اعوان اور خان صلاح الدین بھی گرفتار ہوگئے ،ریحانہ ڈار، عروبہ ڈار ،ناز بلوچ کو پولیس نے ایوان عدل کے باہر سے گرفتار کیا
ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شوکت بسرا نے گلبرگ میں ریلی نکالی،ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر گجر ،حافظ ذیشان رشید نے کینال روڈ پر ریلی نکالی،تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے جاتی امرا میں ریلی نکالی۔پولیس نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے کوشش کی مگر وہ بچ نکلیں
پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم اور صدر شیخ امتیاز محمود خود منظر عام سے غائب رہے،ورکرز لاہور تنظیم کے عہدیداروں کی راہ تکتے رہے مگر کوئی بھی نہ نکلا،پی ٹی آئی مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے میں بھی بری طرح ناکام رہی
انصاف لائرز فورم نے رہنماؤں و کارکنوں کی ضمانتوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں