سٹی42: پنجاب کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے ادارہ پی ڈی ایم اے نے لاہور میں اربن فلڈ آنے کی پیشین گوئی کر دی ہے اور اداروں کے ساتھ عوام کے لئے بھی الڑت جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا دعویٰ ہے کہ آئندہ دو روز میں یعنی بدھ اور جمعرات کے دوران لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور شدید بارشوں کے باعث تینوں شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے لاہورمیں اربن فلڈنگ کے خطرہ کو لے کر انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ۔