سٹی42:ریلوے حکام نے معروف مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اب یہ ٹرین بھی نئی اور آرام دہ اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں کے ساتھ چلائی جائے گی، جن میں مسافروں کے لیے وائی فائی، ریفرشمنٹ اور دیگر جدید سہولیات شامل ہوں گی۔
وزارتِ ریلوے نے بوگیوں کی تیاری کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔شالیمار ایکسپریس میں شامل کی جانے والی بوگیاں مکمل طور پر تیار شدہ اور ری ڈیزائنڈ اے سی اسٹینڈرڈ کوچز ہوں گی۔