ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور : 2024-25 کا ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور : 2024-25 کا ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 باسم سلطان: میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سال 2024-25 کے لیے مقرر کردہ سالانہ ریکوری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے کی مالی کارکردگی توقعات سے کم رہی، جس کی وجہ انتظامی کمزوریاں، عدم ادائیگیاں اور ریونیو ریکوری کے نظام میں سست روی بتائی جا رہی ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سالانہ ریکوری ہدف مکمل کرنے میں ناکام

ذرائع   کے مطابق ریگولیشن برانچ کے بعد پلاننگ ونگ بھی سالانہ ہدف کےحصول میں ناکام رہی ہے،پلاننگ ونگ کا 25-2024کا سالانہ ریکورٹ بجٹ 30 کروڑ مختص کئے گئے۔

صرف 80 فیصد ٹارکٹ حاصل ہو سکا، 24 کروڑ کی ریکوری ہوئی،رواں مالی سال پلاننگ ونگ کا ریکوری ہدف 40 کروڑ مختص کئے گئے،ریگولیشن برانچ نے گزشتہ مالی سال ریکوری ہدف کا صرف 93 فیصد حاصل کیا،ریگولیشن برانچ کی جانب سے گزشتہ سال 6 کروڑ 50 لاکھ کی ریکوری ہو ئی۔