ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثات، ریسکیو سروسز فراہم

پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثات، ریسکیو سروسز فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :  پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,403 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن پر ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس دیتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کیں۔

  ترجمان ریسکیو  کے مطابق   پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 734شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیاگیا،پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 7اموات ہوئیں، 1668زخمی افراد میں 1315مرد اور353خواتین شامل ہیں،1403حادثات میں 1382موٹرسائیکل،88رکشے،144کاریں رپورٹ  ہوئیں۔

 ترجمان ریسکیو  کے مطابق  لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 221ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، ٹریفک حادثات سے158شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹریفک حادثات سے102معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی،لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 260 لوگ زخمی ہوئے۔