ویب ڈیسک:پاکستان ڈارامہ اور فلم انڈسٹر ی کی معروف اداکارہ صبا قمر ان دنوں لاہور ڈیفنس کے نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں کچھ روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا، اداکارہ کے مرض کی تشخیص ہوگئی ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے کچھ روز قبل اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
کچھ روز قبل دوران شوٹنگ لاہور میں ماڈل اور اداکارہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نیشنل ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نیشنل سپتال داخل کرایا ہے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نےصبا قمر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے، اس کے علاوہ فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔