پی ٹی آئی کارکنوں پر کریک ڈاؤن، مراد سعیدکے والد سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار
ویب ڈیسک: سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سےکریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس تھری(ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔سابق ایم این اے سلیم الرحمان کے چچا رفیق الرحمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پشاور مین چئیرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد بہت تھوڑے کارکن احتجاج کے لئے معروف مقامات پر آئے جہاں پولیس کی بھاری نفری پہلے سے موجود تھی، ہفتہ کے روز پشاور میں کوئی احتجاج رپورٹ نہیں ہوا۔
مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ،کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے نزدیک احتجاج کرنے کی کوشش کرنےوالے 35کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ زمان پارک کے سوال لاہورر بھر میں کسی جگہ کسی گرفتاری کی نوبت نہیں آئی۔ پنجاب کے تقریباً تمام شہریوں مین تحریک انصاف کے کسی کارکن کو گرفتار کرنے کی کوئی یاطلاع ہفتہ کی رات ساڑھے گیارہ بجے تک سامنے نہیں آئی۔ تاہم ساڑھے گیارہ بجے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے ایک اکاونٹ سے بتایا گیا کہ پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقہ کھیالی مین تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوھدری رضوان مصطفی سیان کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا، پولیس دروازے توڑ کے اندر داخل ہوئی تاہم رضوان مصطفیٰ سیان اس وقت ڈیرے پر موجود نہیں تھے، پولیس خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے لئے کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان پانچ افراد کے سوا کراچی اورر سندھ بھر میں کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نصف شب تک سامنے نہیں آئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ہفتہ کی دوپہر تین سال قید کی سزا سنائی ہ جس کے بعد لاہور میں عمران خان کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے راستہ شام سوا چھ بجے اٹک جیل پہنچا دیا گیا۔