چین نے نینسی پلوسی اور ان کے اہل خانہ پر پابندی عائد کردی

چین نے نینسی پلوسی اور ان کے اہل خانہ پر پابندی عائد کردی
کیپشن: china
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور ان کے اہل خانہ پر پابندی عائد کردی،  نینسی پلوسی پر پابندی دورہ تائیوان کے نتیجے میں لگائی گئی ۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین کے شدید تحفظات کے باوجود نینسی پلوسی نے تائیوان کادورہ کیا جس کے نتیجے میں نینسی پلوسی اور ان کے خاندان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ترجمان کا مزید  کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان نے ون چائنا پالیسی کو پامال کرکے چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے تائیوان کے امن کو خطرے میں ڈالا ہے۔