شہری کی ٹانگوں سے  خوفناک سانپ لپٹ گیا،ویڈیو وائرل

snake attack
کیپشن: snake attack
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  شہری کی ٹانگوں سے  خوفناک سانپ لپٹ گیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آ گئیں ۔تفصیلات  کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں  ایک شہری کی ٹانگوں سے سانپ لپٹ گیا جسے اس نے دوسرے شخص کی مدد سے ہٹا کر مارڈالا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شہری کی ٹانگوں سے سانپ لپٹنے کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لمبا سانپ شہری کی ٹانگوں سے لپٹا ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اچانک ایک بڑا سا سانپ ان کی ٹانگوں سے لپٹ گیا تاہم شہری نے گھبرانے کے بجائے سانپ کا منہ ہاتھوں سے دبوچ لیا۔

شہری نے سانپ کی گردن مروڑتے ہوئے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام ہونے پر اسے زمین پر پھینک کر ڈنڈوں سے مار دیا۔