ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے,گور نر پنجاب

بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہی ہے,گور نر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے،گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے ، خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی ہے دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لےکشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96ہزار کشمیر ی شہید ہوچکے ہیں.
 تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےدیئےگئےویڈیو پیغام میں کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےکشمیر یوں سےایک لمحے کو بھی دور نہیں ہوسکتے ۔انہوں نےکہا کہ بھارتی افواج کی دہشتگردی سے 22ہزارکشمیر ی خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، بھارتی افواج نے زیر حراست 7187کشمیر یوں کو بھی شہید کر دیا ہے ۔

گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا مزید  کہنا تھاکہ بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا قتل کر رہی ہے ، ایک لاکھ 8ہزار 731کشمیری بچے بھارتی مظالم کی وجہ سے یتیم ہوئے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا