پاک چین دوستی کی70ویں سالگرہ شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ

Pakistan China
کیپشن: Pakistan China
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی) پاک چین دوستی کی سترہویں سالگرہ شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ، تمام محکمے پروگرامز منعقد کریں گے، پاک چائنہ دوستی پارکس بنائے جائیں گے، وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کردیں،پاک چین دوستی والز بنائی جائیں گی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کی زیر صدارت سترہویں پاک چین دوستی تقریبات کے حوالے سے اجلاس ہوا، سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ارفع اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اے اینڈ سی اورایڈیشنل سیکرٹری انرجی نے شرکت کی،اجلاس میں کنفیوشس چائنیز ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے پر غور ہوا۔ 
اس موقع پر خیال احمد کاسترو نے کہا پاک چین دوستی کی سترہویں سالگرہ کی تقریبات منفرد انداز میں منائی جائیں گی، پاک چین دوستی کے لحاظ سے لوگو ڈیزائن کیا جائے گا، ہرضلع میں والز آف فیم بنائی جائیگی،موقع کی مناسبت سے ڈاکومینٹری بنائی جائے گی، لوگو اور ڈاکو منٹری کی ہر جگہ برانڈنگ کی جائے گی۔ 

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا مختلف شاہراہوں پر مونومنٹس بنائے جائیں گے، پاک چین دوستی والز بنائی جائیں گی، تمام محکمے پروگرامز منعقد کریں گے، سترہویں سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر چینی رنگا رنگ ثقافت کو مختلف پروگرامز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، سول سوسائٹی پر جوش طریقے سے پاک چین دوستی کو منائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer