ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن غضب للحق: اب تک افغان طالبان کے 796 کارندے ہلاک، 1043سے زائد زخمی

آپریشن غضب للحق: اب تک افغان طالبان کے 796 کارندے ہلاک، 1043سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آپریشن غضب للحق کے دوران 5 اپریل 2026ء تک افغان طالبان کے 796 کارندے ہلاک جبکہ 1043سے زائد زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن کے دوران 286 چوکیاں تباہ جبکہ44 چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں،249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کردیئے گئے۔

 افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا، ان کارروائیوں کے دوران، 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں 37 تک ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔