ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی،

پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا، پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی۔ عمرہ ویزا ہولڈر 13اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق فہرست میں شامل ہے۔

نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن بھی فہرست میں شامل  ہیں۔پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔