لاہور کے باسیوں کی سنی گئی

Funds issued,dranage ,sewerage system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)لاہور سمیت پنجاب میں ڈرینج اور سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے 3 ارب 58 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار روپے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔
پی اینڈ ڈی بورڈ میں محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے ارسال کی گئی ڈرینج اور سیوریج سسٹم کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا پیکج منظور کیا گیا ہے جس میں لاہور کے دیہی علاقوں سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ نے جاری ترقیاتی پروگرام کی بنیاد پر اس منصوبے کی منظوری دی ہےجس کے لیے فنڈ کا اجرا رواں مالی سال میں کیا جائے گا ۔اس سکیم کے تحت لاہور کی مختلف یوسیز میں سیورج کی بحالی کا کام ہوگا۔ان میں جلو ،بھیسن، ٹھوکر اور تاج پورہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔