اداکار کنور ارسلان کو زندگی کا بڑا دکھ مل گیا

اداکار کنور ارسلان کو زندگی کا بڑا دکھ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار کنور ارسلان کو زندگی کا بڑا دکھ مل گیا، ان کے سر سے با پ کی شفقت کا سایہ چھن گیا۔ 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار کنور ارسلان نے اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو انسٹاگرام پر  افسوسناک خبر  دی،انہوں نے لکھا کہ آج میں نے اپنے مینٹور، بہترین دوست والد کو کھودیا۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے والد کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی تمام منزلیں آسان کرے، آمین۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 جنوری کو اداکار کنور ارسلان کی والدہ   دنیا فانی سے رخصت ہوگئی تھیں۔