سمن آباد ، آگ لگنے سے6 افراد جھلس گئے

سمن آباد ، آگ لگنے سے6 افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سمن آباد کے علاقے میں لکڑیوں کے ٹال میں آگ لگنے سے6 افراد جھلس گئے، ریسکیو ٹیموں نے جھلسنے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔

ریسکیو کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں لکڑیوں کے ٹال میں آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی،جس نے پورے ٹال کو لپیٹ میں لے لیا ،آگ لگنے سے 6 افراد 30 سالہ عبیراللہ،28 سالہ سعید خان،14 سالہ وہاب خان ،12 سالہ جلال خان اور دو نامعلوم افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ٹال مالک احمد خان کے مطابق گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے لگی،متعدد بار سوئی گیس حکام کو لیکج کی شکائت کر چکے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer