سٹی 42 : چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نیاز احمد سے اہم ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی اور ایچ ای سی کے درمیان ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ ورچوئل اثاثوں، بلاک چین اور ٹوکنائزیشن میں قومی استعداد بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ معروف جامعات کو نصاب، تحقیق اور ریگولیٹری آگاہی میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
ورچوئل اثاثوں کے شعبے کے لیے انڈسٹری سے منسلک تربیتی پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے مستقبل کے مالیاتی انفراسٹرکچر کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔